Monday, March 2, 2026

آیت اللہ علی خامنہ ای کی زندگی، جدوجہد قیادت اور وفات

 ایران کی سیاست اور مذہبی قیادت کا ذکر ہو تو آیت اللہ علی خامنہ ای کا نام نمایاں طور پر سامنے آتا ہے۔ وہ ایران کے سپریم لیڈر تھے اور ملک کے سب سے بااختیار منصب پر فائز رہے۔ ان کی شخصیت مذہبی فکر، انقلابی سوچ اور سیاسی حکمت عملی کا امتزاج سمجھی جاتی تھی۔


ابتدائی زندگی اور دینی تعلیم

علی خامنہ ای 17 جولائی 1939 کو مقدس شہر مشہد میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق ایک مذہبی گھرانے سے تھا، جس کی وجہ سے بچپن ہی سے دینی تعلیم کا ماحول میسر آیا۔ انہوں نے حوزۂ علمیہ میں فقہ، حدیث، تفسیر اور اسلامی فلسفہ کی تعلیم حاصل کی۔ علمی میدان میں ان کی محنت اور لگن نے انہیں ایک سنجیدہ طالب علم اور بعد ازاں عالم دین کے طور پر پہچان حاصل ہوئی۔

اسلامی انقلاب ایران میں سرگرم کردار

1979 کا اسلامی انقلاب ایران کی تاریخ کا اہم ترین واقع تھا اس انقلاب کی قیادت روح اللہ خمینی نے کی۔ علی خامنہ ای ان کے قریبی ساتھیوں میں شامل تھے اور شاہی نظام کے خلاف تحریک میں فعال کردار ادا کرتے رہے۔ انقلاب کی کامیابی کے بعد ایران میں اسلامی جمہوری نظام قائم ہوا۔

انقلاب کے بعد خامنہ ای نے مختلف سرکاری عہدوں پر خدمات انجام دیں اور 1981 میں ایران کے صدر منتخب ہوئے۔ بطور صدر انہوں نے مشکل حالات میں ملک کی قیادت کی، خاص طور پر ایران عراق جنگ کے دوران قومی استحکام کو برقرار رکھنے کی کوشش کی۔

سپریم لیڈر کے طور پر ذمہ داریاں

1989 میں امام خمینی کے انتقال کے بعد علی خامنہ ای کو ایران کا سپریم لیڈر منتخب کیا گیا۔ ایران کے آئین کے مطابق سپریم لیڈر ملک کا سب سے بااختیار عہدہ ہے، جو مسلح افواج، عدلیہ اور اہم قومی پالیسیوں کی نگرانی کرتا ہے۔ اس منصب پر فائز ہو کر انہوں نے ایران کی داخلی اور خارجی پالیسیوں کی سمت متعین کی۔
ان کی قیادت میں ایران نے دفاعی میدان میں خود انحصاری، سائنسی تحقیق میں ترقی اور خطے میں سیاسی اثر و رسوخ کو بڑھانے پر توجہ دی۔ وہ اسلامی اقدار، قومی خودمختاری اور ثقافتی شناخت کو برقرار رکھنے پر زور دیتے رہے۔

نظریات اور اثرات

علی خامنہ ای اپنی تقاریر میں نوجوان نسل، تعلیم اور اسلامی اتحاد کی اہمیت پر ہمیشہ زور دیتے تھے۔ وہ مغربی دباؤ کے مقابل مزاحمت اور خود کفالت کی پالیسی کو ضروری قرار دیتے رہے۔ ان کی قیادت نے ایران کو عالمی سطح پر ایک مضبوط اور خودمختار ریاست کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی۔

وفات

آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری 2026 کو ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ میں فائر کیے گئے اسرائیلی میزائل سے وفات پا گئے۔

Friday, January 9, 2026

ہجرت مدینہ کے موقع پر حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ پیش آنے والا دلچسپ واقع

 ہجرت مدینہ کے موقع پر حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ پیش آنے والا دلچسپ واقع



حضرت ابوبکر صدیقؓ اسلام کی تاریخ کی وہ عظیم شخصیت ہیں جن کی زندگی ایمان، وفاداری اور قربانی کی روشن مثال ہے۔ ان کے بارے میں بے شمار واقعات مشہور ہیں، مگر ایک نہایت دلچسپ کہانی ہجرتِ مدینہ کے موقع پر پیش آنے والا واقعہ ہے۔

B.ad

ایک دفع جب مکہ میں کفارِ قریش نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو شہید کرنے کا منصوبہ بنایا تو اللہ کے حکم سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ کی طرف ہجرت کا فیصلہ فرمایا۔



اس عظیم سفر میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے سب سے قریبی اور قابلِ اعتماد ساتھی حضرت ابوبکر صدیقؓ کو ہم سفر منتخب فرمایا۔ یہ حضرت ابوبکرؓ کے لیے بہت بڑا اعزاز تھا۔ انہوں نے پہلے ہی دو اونٹ اس نیت سے تیار کر رکھے تھے کہ اگر کبھی ہجرت کا حکم آئے تو فوراً روانگی ہو سکے۔ راستے میں دونوں حضرات (حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت ابوبکر صدیقؓ) غارِ ثور میں تین دن تک مقیم رہے۔


کفار مکہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تلاش میں وہاں تک پہنچ گئے۔ جب حضرت ابوبکرؓ نے دیکھا کہ دشمن غار کے دہانے تک آ پہنچے ہیں تو انہیں اپنی جان کی نہیں بلکہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سلامتی کی فکر لاحق ہو گئی انہوں نے گھبرا کر عرض کیا: یا رسول اللہ! اگر ان میں سے کوئی اپنے قدموں کی طرف دیکھ لے تو ہمیں دیکھ لے گا۔ اس موقع پر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نہایت اطمینان سے فرمایا: ابوبکر! تمہارا کیا خیال ہے ان دو کے بارے میں جن کا تیسرا اللہ ہے؟ یہ سن کر حضرت ابوبکرؓ کا دل مطمئن ہو گیا۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت سے غار کے دہانے پر مکڑی کا جالا بنوا دیا اور ایک کبوتر نے وہیں انڈے دے دیے۔



کفار نے جب یہ منظر دیکھا تو کہنے لگے کہ یہاں کوئی اندر نہیں جا سکتا، ورنہ جالا ٹوٹا ہوتا۔ یوں اللہ نے اپنے محبوب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کے سچے ساتھی کی حفاظت فرمائی۔ یہ واقعہ حضرت ابوبکر صدیقؓ کی بے مثال وفاداری اور رسول حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے گہری محبت کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے ہر مشکل گھڑی میں اسلام اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ساتھ دیا۔ اسی اخلاص اور سچائی کی وجہ سے انہیں صدیق کا لقب عطا ہوا اور وہ امتِ مسلمہ کے لیے قیامت تک ایک روشن مثال بن گئے

Saturday, March 29, 2025

سخت ترین آزمائشوں میں حضرت بلالؓ کا ایمان اور صبر


حضرت بلالؓ اسلام کے ابتدائی ماننے والوں میں سے تھے اور آپ حبشہ کے رہنے والے ایک غلام تھے۔ جب آپ نے اسلام قبول کیا تو آپ کے مالک امیہ بن خلف نے آپ پر سخت ظلم و ستم ڈھایا۔ انہیں مکہ کی جلتی ہوئی ریت پر لٹا کر سینے پر بھاری پتھر رکھ دیا جاتا تاکہ وہ اسلام سے دستبردار ہو جائیں، مگر حضرت بلالؓ کا ایمان اتنا پختہ تھا کہ ہر بار وہ صبر سے کام لیتے اور صرف "احد، احد" (اللہ ایک ہے، اللہ ایک ہے) پکارتے رہتے۔

B.ad

ایک دن حضرت ابو بکر صدیقؓ نے جب یہ منظر دیکھا تو انہیں بہت تکلیف ہوئی۔ انہوں نے امیہ بن خلف سے کہا کہ وہ حضرت بلالؓ کو آزاد کردیں اور ان کے بدلے میں جو قیمت چاہیں لے لیں۔ امیہ نے زیادہ قیمت طلب کی، مگر حضرت ابو بکرؓ نے بلا جھجک رقم دے کر حضرت بلالؓ کو آزاد کر دیا۔ یہ واقعہ نہ صرف اسلام کی حقانیت کا ثبوت ہے بلکہ اس میں حضرت بلالؓ کی صبر و استقامت اور حضرت ابو بکرؓ کی سخاوت کی بھی جھلک ملتی ہے۔

B.ad

حضرت بلالؓ کو بعد میں نبی کریم ﷺ نے مؤذن مقرر فرمایا اور وہ قیامت تک کے لیے اسلامی تاریخ کے پہلے مؤذن کے طور پر مشہور ہوگئے۔ جب نبی کریم ﷺ کی وفات ہوئی تو حضرت بلالؓ مدینہ میں اذان دینے سے قاصر ہوگئے کیونکہ ہر بار اذان میں "اشہد ان محمدًا رسول اللہ" کہتے ہی ان کی آنکھیں نم ہو جاتیں۔ بعد میں حضرت بلالؓ نے شام کی طرف ہجرت کر لی اور وہیں وفات پائی۔

B.ad

یہ واقعہ حضرت بلالؓ کے ایمان، استقامت اور اللہ کے ساتھ ان کی محبت کی ایک بہترین مثال ہے۔

Tuesday, March 11, 2025

حضرت یوسف علیہ السلام کی کہانی


حضرت یوسف علیہ السلام حضرت یعقوب علیہ السلام کے بیٹے تھے۔ آپ بچپن سے ہی نہایت حسین و جمیل اور عقل مند تھے۔ ایک دن آپ نے خواب دیکھا کہ گیارہ ستارے، سورج اور چاند آپ کو سجدہ کر رہے ہیں۔ جب آپ نے یہ خواب اپنے والد کو سنایا تو انہوں نے کہا کہ اس خواب کو اپنے بھائیوں سے نہ بتانا، کیونکہ وہ تم سے حسد کریں گے۔


B.ad

آپ کے بھائی آپ کی خوبصورتی اور والد کی محبت کی وجہ سے آپ سے جلتے تھے۔ ایک دن انہوں نے سازش کر کے آپ کو کنویں میں پھینک دیا اور والد سے جھوٹ بول دیا کہ یوسف کو بھیڑیا کھا گیا۔ اللہ کی رحمت سے ایک قافلہ وہاں سے گزرا اور آپ کو کنویں سے نکال کر مصر لے گیا، جہاں آپ کو غلام بنا کر فروخت کر دیا گیا۔ مصر کے عزیز (وزیر) نے آپ کو خریدا اور اپنے گھر میں رکھا۔



وقت گزرتا گیا، اور عزیزِ مصر کی بیوی نے حضرت یوسف علیہ السلام پر جھوٹا الزام لگا دیا، جس کی وجہ سے آپ کو قید کر دیا گیا۔ قید میں بھی آپ نے اللہ کی عبادت جاری رکھی اور قیدیوں کو خوابوں کی تعبیر بتاتے رہے۔


B.ad

کچھ عرصے بعد، بادشاہ نے ایک خواب دیکھا، جس کی تعبیر کوئی نہ بتا سکا۔ تب حضرت یوسف علیہ السلام نے خواب کی تعبیر بتائی کہ ملک میں سات سال خوشحالی ہوگی، اس کے بعد سات سال قحط آئے گا، لہٰذا غلے کو سنبھال کر رکھیں۔ بادشاہ آپ کی حکمت سے اتنا متاثر ہوا کہ آپ کو قید سے رہا کروا کر وزیرِ خزانہ مقرر کردیا۔

Tuesday, March 4, 2025

رسول اللہ ﷺ کے چچا حضرت حمزہؓ کی بہادری اور شہادت کا واقع

 

ء


حضرت حمزہ رسول اللہ ﷺ کے چچا تھے اور اسلام کے ابتدائی دنوں میں ایمان لانے والوں میں سے تھے۔ ان کی بہادری اور جرات کی بے شمار مثالیں تاریخ میں موجود ہیں۔


قبولِ اسلام اور بہادری کا مظاہرہ

B.ad

حضرت حمزہؓ نے اسلام اس وقت قبول کیا جب قریش کے سردار نبی کریم ﷺ کو ستانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے تھے۔ ایک دن ابو جہل نے خانہ کعبہ کے پاس نبی کریم ﷺ کو سخت تکلیف پہنچائی۔ یہ خبر حضرت حمزہؓ کو ملی جو اس وقت شکار سے واپس آ رہے تھے، ان کے کندھے پر کمان لٹکی ہوئی تھی۔ غصے سے بھرے ہوئے حضرت حمزہ سیدھے خانہ کعبہ پہنچے، ابو جہل کو تلاش کیا اور سب کے سامنے اس کے سر پر کمان ماری جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ پھر للکار کر کہا۔۔

تم محمد ﷺ کو کیوں ستاتے ہو؟ میں بھی ان کے دین پر ہوں، اگر ہمت ہے تو میرا مقابلہ کرو!


یہ اعلان سن کر قریش حیران رہ گئے، کیونکہ حضرت حمزہ قریش کے نامور جنگجو اور بہادر شخص تھے۔ ان کے اسلام قبول کرنے سے مسلمانوں کا حوصلہ بڑھ گیا اور دشمنوں میں خوف پیدا ہو گیا۔


غزوہء بدر میں شجاعت

B.ad

غزوہء بدر میں حضرت حمزہؓ نے کمال بہادری دکھائی۔ ان کی پہچان کے لیے انہوں نے اپنی ذرہ پر شتر مرغ کا ایک پر باندھا ہوا تھا۔ وہ دشمنوں کی صفوں میں گھس گئے اور کئی کفار کو جہنم واصل کیا۔ ان کی تلوار بجلی کی طرح چلتی تھی، اور ان کی بہادری دیکھ کر مسلمان اور بھی پُرجوش ہو گئے۔


شہادت اور بہادری کی آخری مثال

B.ad

غزوہء اُحد میں حضرت حمزہ نے کفار کے بڑے بڑے جنگجوؤں کو زیر کیا۔ لیکن افسوس کہ وحشی بن حرب نے چھپکے سے اپنی نیزہ سے حضرت حمزہ کو نشانہ بنایا اور حضرت حمزہ کو شہید کر دیا۔ ان کی شہادت کے بعد بھی ان کی لاش کی بے حرمتی کی گئی، مگر ان کی بہادری اور قربانی کو تاریخ کبھی نہیں بھول سکتی۔ رسول اللہ ﷺ کو ان کی شہادت کا بے حد دکھ ہوا اور آپ نے حضرت حمزہ کو "سید الشہداء" یعنی شہداء کا سردار قرار دیا۔




Saturday, March 1, 2025

حضرت موسیٰ علیہ السلام اور چرواہے کی کہانی


یہ واقعہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی زندگی سے جُڑا ہوا ہے، جس میں اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کو بندوں کی محبت اور عقیدت کے مختلف انداز سمجھائے۔


کہا جاتا ہے کہ ایک دن حضرت موسیٰ علیہ السلام سفر کر رہے تھے کہ راستے میں ایک چرواہے کو اللہ سے محبت بھرے الفاظ میں باتیں کرتے ہوئے سنا۔ 


چرواہے کی باتیں



اے اللہ! اگر تُو میرے پاس ہوتا تو میں تیرا لباس دھوتا، تیرے بال سنوارتا، تیرے لیے بستر بچھاتا، اور تجھے دودھ پلاتا۔۔


یہ الفاظ حضرت موسیٰ علیہ السلام کو نامناسب لگے۔ آپ نے سختی سے چرواہے کو تنبیہ کی کہ یہ طریقہ اللہ سے بات کرنے کا نہیں، کیونکہ اللہ ہر عیب اور کمزوری سے پاک ہے۔ چرواہے کو شرمندگی ہوئی، اُس نے آہیں بھریں، اور افسوس کے ساتھ جنگل کی طرف چلا گیا۔


جب حضرت موسیٰ علیہ السلام نے آگے بڑھنے کی کوشش کی تو اللہ تعالیٰ نے وحی بھیجی اور کہا:


اے موسیٰ! تم نے میرے بندے کا دل توڑ دیا ہے۔ میں دلوں کے بھید جانتا ہوں۔ وہ مجھ سے محبت کرتا ہے، چاہے اس کے الفاظ سادہ اور ناسمجھ ہوں۔ میں بندوں کے دلوں کی کیفیت دیکھتا ہوں، ان کی زبانوں کی پیچیدگیاں نہیں


یہ سن کر حضرت موسیٰ علیہ السلام فوراً چرواہے کی تلاش میں نکلے۔ جب چرواہا ملا تو آپ نے اُسے خوش خبری دی کہ


اے اللہ کے بندے! اللہ کو آپ کی محبت بہت پسند آئی تو جس طرح چاہے اس سے بات کر، کیوں کہ اللّٰہ کو ہر عیب کی علم ہے، اللّٰہ تعالیٰ دلوں میں چھپی ہوئی محبت کو دیکھتا ہے۔


یہ کہانی ہمیں سکھاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اصل قیمت دل کی خلوص اور محبت کی ہوتی ہے۔ الفاظ کی چمک دمک یا علم کی گہرائی اللہ کے نزدیک اتنی اہمیت نہیں جتنی دل کی پاکیزگی اور اخلاص کی ہے۔

Wednesday, February 26, 2025

سلطان عبدالحمید ثانی عثمانی تاریخ کے ایک اہم شخصیت

1842-1918


 سلطنت عثمانیہ کے 34ویں سلطان، سلطان عبدالحمید کو سلطنت کی تاریخ میں سب سے اہم اور متنازعہ حکمرانوں میں سے ایک کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ اس نے 1876 سے 1909 تک حکومت کی، ایک ایسا دور جس میں بے پناہ سماجی، سیاسی اور تکنیکی تبدیلیاں آئیں جس نے سلطنت کی رفتار کو بہت متاثر کیا۔


 ابتدائی زندگی کا دور

 1842ء میں قسطنطنیہ میں پیدا ہونے والا عبدالحمید ثانی سلطان محمود ثانی کا بیٹا تھا۔  اس نے ایک جامع تعلیم حاصل کی، عسکری حکمت عملی سے لے کر ادب، فلسفہ، اور سفارت کاری تک کے مضامین کا مطالعہ کیا۔ عبدالحمید کی پرورش تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں سلطنت کو درپیش چیلنجوں کی عکاس کرتا ہے۔  سلطنت عثمانیہ، جو کبھی عالمی پاور ہاؤس تھی، صدیوں سے اندرونی کشمکش، فوجی شکستوں اور یورپی طاقتوں کے بیرونی دباؤ کی وجہ سے کمزور ہوتی جا رہی تھی۔

 وہ اپنے بھائی سلطان مراد پنجم کی اچانک معزولی کے بعد 1876 میں تخت پر بیٹھا تھا۔ اس کا تخت نشین ایک ایسے وقت میں ہوا جب سلطنت کے اندر کافی بدامنی اور یورپی طاقتوں کے بیرونی خطرات تھے جنہوں نے سلطنت عثمانیہ کے گرتے ہوئے اثر و رسوخ کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔  عبدالحمید ثانی کا دورِ حکومت ایک ہنگامہ خیز سیاسی منظر نامے میں شروع ہوا۔


 سیاسی اور عسکری منظرنامہ

 عبدالحمید دوم ایک بادشاہ تھا جو طاقت کی مرکزیت پر یقین رکھتا تھا۔  سلطان کے طور پر ان کے پہلے اہم اقدامات میں سے ایک آئینی اصلاحات کو پلٹنا تھا جو اس نے شروع کی تھیں۔  1876 میں، سلطنت عثمانیہ نے ایک آئین اپنایا جس نے زیادہ آزادانہ پارلیمانی نظام کی اجازت دی۔  تاہم، دو سال کے اندر، عبدالحمید دوم نے آئین کو معطل کر دیا، پارلیمنٹ کو توڑ دیا، اور آمرانہ طریقوں سے حکومت کی۔ اس نے اس فیصلے کو یہ دلیل دے کر درست قرار دیا کہ سلطنت اس طرح کی اصلاحات کے لیے تیار نہیں تھی اور سیاسی عدم استحکام اس کی بقا سے سمجھوتہ کر سکتا ہے۔

 عبدالحمید کی آمرانہ حکمرانی نے ان کی جابرانہ پالیسیوں کی وجہ سے انہیں "ریڈ سلطان" کا لقب حاصل کیا۔  اس نے سخت سنسر شپ کا نفاذ کیا، اختلاف رائے کی نگرانی کی، اور ان لوگوں کو گرفتار کیا جو اس کے اختیار کے لیے خطرہ تھے۔  تاہم، اس کے دور حکومت میں سلطنت کی فوج اور بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے کی کوششیں بھی دیکھنے میں آئیں۔  عبدالحمید نے فوج کو جدید بنانے کے لیے کام کیا، نئے ہتھیاروں، تربیت اور قلعوں میں سرمایہ کاری کی۔  اس نے مختلف یورپی طاقتوں کے ساتھ اتحاد بنا کر سلطنت کی اسٹریٹجک پوزیشن کو مضبوط کرنے کی کوشش کی۔


 جدیدیت کا کردار

سلطان عبدالحمید کو اکثر اس کی آمرانہ حکمرانی کے لیے یاد کیا جاتا ہے، اس نے مختلف جدید اصلاحات کو بھی فروغ دیا۔ انہوں نے جدید انفراسٹرکچر کی اہمیت کو سمجھا، خاص طور پر بڑھتے ہوئے یورپی اثر و رسوخ کے تناظر میں۔ اس نے عثمانی ریلوے نیٹ ورک کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا، جس نے دور دراز کے صوبوں کو جوڑنے اور فوجوں اور سامان کی نقل و حرکت کو بہتر بنانے میں مدد کی۔

سلطان عبدالحمید کی سب سے قابل ذکر کامیابیوں میں سے ایک بغداد ریلوے کی تعمیر تھی، جس نے عثمانی دارالحکومت قسطنطنیہ کو میسوپوٹیمیا کے علاقے سے جوڑا۔  یہ ریلوے نہ صرف انجینئرنگ کا ایک بڑا کارنامہ تھا بلکہ اس نے عثمانی عزائم اور جدیدیت کی علامت کے طور پر بھی کام کیا۔

 مزید برآں، سلطان عبدالحمید کے دور میں تعلیم کو جدید بنانے کی کوششیں دیکھنے میں آئیں۔ جدید اسکولوں کا قیام، خاص طور پر سائنس اور انجینئرنگ کے شعبوں میں، سلطنت عثمانیہ کو جدید دور میں لانے کے لیے ان کے وژن کا ایک اہم حصہ تھا۔  تاہم، یہ جدیدیت اکثر عبد الحمید کی عثمانی روایات اور اسلامی اصولوں کو برقرار رکھنے کی خواہش کی وجہ سے محدود تھی۔


 قوم پرستی کے ساتھ جدوجہد

 سلطان عبدالحمید کو سلطنت کے اندر اور باہر بڑھتی ہوئی قوم پرست تحریکوں کا سامنا کرنا پڑا۔  عرب قوم پرست اور آرمینیائی قوم پرست تحریکوں سمیت ان تحریکوں نے عثمانی حکمرانی سے زیادہ خود مختاری یا آزادی کی کوشش کی۔  ان بغاوتوں کو دبانے کی اس کی کوششوں کو اکثر سفاکیت سے نشان زد کیا جاتا تھا۔

 آرمینیائی نسل کشی، جو اس کے دور حکومت کے دوران اور اس کے بعد ہوئی، اس کی حکمرانی کی تاریخ کا ایک سیاہ باب بنی۔  اگرچہ عبد الحمید کو نسل کشی کے لیے براہ راست مورد الزام نہیں ٹھہرایا جاتا ہے، لیکن اس کی جبر کی پالیسیوں اور سلطنت پر کنٹرول برقرار رکھنے کے لیے انتہائی اقدامات کے لیے اس کی آمادگی نے نسلی کشیدگی کا ماحول پیدا کیا۔

 مزید برآں، عبدالحمید کو ترکی کی قوم پرستی کے عروج کا سامنا کرنا پڑا، جو ان کی قیادت اور آمرانہ حکمرانی پر تیزی سے تنقید کر رہا تھا۔  بہت سے نوجوان اصلاح پسند، جنہیں "نوجوان ترک" کہا جاتا ہے، آئینی بادشاہت اور جمہوری اصلاحات کا مطالبہ کر رہے تھے۔  بڑھتی ہوئی بدامنی اور قوم پرست تحریکوں کا اثر بالآخر 1909 میں ان کی معزولی کا باعث بنا۔


اقتدار اور میراث سے زوال

 1909 میں، عبدالحمید دوم کو نوجوان ترکوں کی طرف سے منظم بغاوت میں معزول کر دیا گیا، ایک سیاسی تحریک جس نے آئین کی بحالی اور جمہوری اصلاحات کو نافذ کرنے کی کوشش کی۔ 

 معزول ہونے کے باوجود، عبدالحمید دوم کو 1918 میں اپنی موت تک استنبول میں نظر بند رہنے کی اجازت دی گئی۔


 Abdul Hameed



آیت اللہ علی خامنہ ای کی زندگی، جدوجہد قیادت اور وفات

 ایران کی سیاست اور مذہبی قیادت کا ذکر ہو تو آیت اللہ علی خامنہ ای کا نام نمایاں طور پر سامنے آتا ہے۔ وہ ایران کے سپریم لیڈر تھے اور ملک کے ...